غزہ کی سرحد پر ایک اور فلسطینی نوجوان اسرائیلی فائرنگ سے شہید
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر جُمعہ کے روز حق واپسی احتجاجی مارچ کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ جُمعہ کو مشرقی غزہ کی سرحد پر احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے گولیاں چلائیں اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 25 سالہ احمد یحیٰی عطا اللہ یاغی شہید اور 120 شہری زخمی ہوگئے۔
غزہ کی مشرقی سرحد پر 19 ویں ہفتے میں ہونے والے احتجاج کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ڈیڑھ سو سے تجاوز کرگئی ہے۔ گذشتہ روز فائرنگ سے زخمی ہونے والے فلسطینیوں میں 50 کو اسپتالوں میں منتقل کیا ہے جن میں سے تین کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے جب کہ 70 کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔
جمعہ کو ہزاروں فلسطینیوں نے مشرقی غزہ میں ہونے والی احتجاجی ریلیوں میں حصہ لیا۔ اس موقع پرحماس کے لیڈر اسماعیل ھنیہ اور جماعت کے بیرون ملک سیاسی شعبے کے ارکان سمیت جماعت کے رہ نماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔
-
اسرائیلی بحریہ نے غزہ کی ناکا بندی توڑنے کی کوشش کرنے والی ناروے کی کشتی پکڑ لی
اسرائیلی بحریہ نے اتوار کو غزہ کی پٹی کی سمندری ناکا بندی توڑنے کی کوشش ...
مشرق وسطی -
فلسطینیوں کے قتل عام کے ساتھ نیتن یاھو کا غزہ کی پٹی کے لیے نیا سیاسی حل
ایک ایسے وقت میں جب صہیونی ریاست نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے دو ملین عوام کے ...
مشرق وسطی -
غزہ پر اسرائیلی بمباری میں تین فلسطینی شہید
قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر بدھ کی شام وحشیانہ بمباری کرکے ...
مشرق وسطی