مصر: سعودی سفارت خانے سے 3300 فلسطینیوں کو حج ویزے جاری
فلسطینی عازمین حج کے مسائل کے حل کے لیے کرائسز سیل کا قیام
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں فلسطینی سفارت خانے کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی گورنریوں کے عازمین حج کے استقبال کے لیے تمام انتطامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
فلسطینی سفارت خانے کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عرب لیگ اور مصر میں فلسطینی سفیر دیاب اللوح نے سفارت خانے کے مشیروں اور دیگر عملے پر مشتمل کرائسز سیل قائم کر دیا ہے تاکہ فلسطینی عازمین حج کو فریضہ حج کی ادائی کے لیے تمام لاجسٹک سپورٹ مہیا کی جا سکے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قاہرہ میں موجود سعودی عرب کے سفارت خانے کی جانب سے 33 سو فلسطینیوں کو حج کے ویزے جاری کیے گئے ہیں۔ غزہ کی پٹی کے عازمین کے پاسپورٹ واپس کر دیئے گئے ہیں تاکہ وہ رفح گذرگاہ کے راستے غزہ سے مصر داخل ہوسکیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے عازمین حج کو رفح گذرگاہ سے مصر کے دارالحکومت قاہرہ لایا جائے گا جہاں سے وہ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے فریضہ حج کی ادائی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
-
عازمین حج کی خدمت کے لیے 14 ہزار ملازمین،400 گاڑیاں مامور
حج 1439ھ کے آپریشنل پلان کی تفصیلات جاری
مشرق وسطی -
’مزاحمت کی علامت‘ فلسطینی لڑکی ’عہد تمیمی‘ اسرائیلی زندان سے رہا
فلسطین کے علاقے غرب اردن سے تعلق رکھنے والی ایک کم عمر فلسطینی لڑکی عہد تمیمی اور ...
مشرق وسطی -
غزہ کی سرحد پر ایک اور فلسطینی نوجوان اسرائیلی فائرنگ سے شہید
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر جُمعہ کے روز حق واپسی احتجاجی مارچ کے ...
مشرق وسطی