شام میں حمیمیم اڈّے کی جانب آنے والے 16 ڈرون طیارے تباہ کیے: روس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

روسی وزارت دفاع کے ایک اعلان کے مطابق اُس کی افواج نے رواں ماہ اگست کے آغاز سے شام میں حمیمیم کے فوجی اڈّے پر "مسلح افراد" کے حملوں کا سلسلہ ناکام بنا دیا۔

وزارت دفاع نے اس امر کی تصدیق کی کہ اس دوران مسلح تنظیموں کی جانب سے روسی فوج کی جانب بھیجے جانے والے 16 ڈرون طیاروں کو مار گرایا گیا۔

روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ایک اخباری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ڈرون طیارے شام کے صوبے اِدلب کے سیف زون شمار کیے جانے والے علاقے سے روسی فوج کے زیر استعمال حمیمیم کے فوجی اڈّے کی جانب بھیجے گئے۔ اِدلب کا مذکورہ علاقہ شامی اپوزیشن کے زیر کنٹرول ہے۔

اس سے قبل روسی وزیر خارجہ سرگئی لافروف شامی گروپ "النصرہ فرنٹ" پر معاندانہ کارروائیوں اور حمیمیم کے اڈے کی جانب ڈرون طیارے بھیجنے کا الزام الزام عائد کر چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں