یمن کے مغربی ساحلی محاذ پر حوثیوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری
حجۃ گورنری سے حوثی لیڈر گرفتار
یمن کے مغربی ساحلی محاذ پرعرب اتحادی فوج نے ایران نواز حوثی باغیوں کے فوجی ٹھکانوں پر تباہ کن بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں باغیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔
یمن کے فیلڈ ذرائع کے مطابق بمباری میں جنوبی الحدیدہ گورنری میں بیت الفقیہ ڈائریکٹوریٹ کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں باغیوں کی کئی فوجی گاڑیاں، جنگی آلات اور عمارتیں تباہ ہوگئیں۔
دوسری جانب یمن کی سرکاری فوج نے حجۃ گورنری میں حیران ڈاریکٹوریٹ سے حوثیوں کے ایک سرکردہ کمانڈر حمود علی عبداللہ الحمزی کو حراست میں لے لیا ہے۔ سرکاری فوج کا کہنا ہے کہ علی الحمزی ایک ہفتہ قبل حیران میں باغیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اس وقت داخل ہوا تھا جب باغی سرکاری فوج کے حملوں کے بعد پسپا ہو رہے تھے۔
درایں اثناء امریکا میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ یمن میں موجود حزب اللہ کے جنگجوؤں کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ ایرانی رجیم نے حزب اللہ کو حوثیوں کی عسکری تربیت کی ذمہ داری سونپی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کو دوسری حزب اللہ نہیں بننے دیں گے۔ شہزادہ خالد بن سلمان نے ایران پر خطے کے ممالک میں افراتفری پھیلانے کے لیے دہشت گردوں کی پشت پناہی کا الزام عاید کیا۔
-
یمن میں امریکی سفیر جنیوا میں آئندہ مذاکرات کے نتائج کے حوالے سے پُر اُمید
یمن میں امریکی سفیر میتھیو ٹولر کا کہنا ہے کہ ستمبر میں جنیوا میں ہونے والی مشاورت ...
مشرق وسطی -
یمن کی اقوام متحدہ کی رابطہ کار برائے انسانی امور گرینڈی پر حوثیوں کی طرفداری پر تنقید
یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے اقوام متحدہ کی رابطہ کار برائے انسانی ...
بين الاقوامى -
یمن: تعز کا گورنر قاتلانہ حملے میں محفوظ
یمن کے شہرتعز کے گورنر پرمنگل کے روز قاتلانہ حملہ کیا گیا مگر وہ بال بال بچ گئے۔ ...
مشرق وسطی