زائرین حج رمی جمرات کے لئے منیٰ واپس پہنچ گئے
حج کے لئے سعودی عرب آنے والے زائرین نے منیٰ اور مسجد الحرام واپسی کا سفر شروع کر دیا ہے تاکہ وہ عید الاضحیٰ کے پہلے دن کی مطابقت سے مناسک حج کی ادائیگی جاری رکھیں۔
حاجیوں نے گزشتہ رات مزدلفہ میں گزارنے کے بعد حج کے فرائض ادا کرنے کے لئے منیٰ اور مکہ کا رخ کیا ہے۔ ان فرائض میں سے ایک رمی جمرات بھی ہے جس میں شیطان کو کنکریاں ماری جاتی ہیں۔
رمی جمرات کے لئے حجاج کرام کئی منزلہ پل پر سے شیطان کی نمائندگی کرنے والے تین ستونوں کو پتھر مارتے ہیں۔
ریتیلے طوفان کی وجہ سے عرفات آمد میں تاخیر ہوئی جس کے نتیجے میں اکثر حجاج کرام کو سخت دھوپ میں میدان عرفات پہنچنا پڑا۔
حجاج کرام مذہبی جوش وجذبے سے سرشار ہوکر اس شدید گرمی کا مقابلہ کرتے رہے۔ اس موقع پر مقامی طبی عملے نے حاجیوں کو پانی پہنچانے اور راستے میں زخمی ہونے والے حاجیوں کو بھرپور مدد فراہم کی۔
عارضی شیلٹرز میں طبیعت کی بحالی کے لئے رکنے والے حاجیوں کے گروپس شدید تھکن کے باوجود بار بار لبيك اللهم لبيك کا ورد کر رہے تھے۔
-
حج کا رکن اعظم ادا کرنے کے لیے اللہ کے مہمان آج عرفات میں
عازمین حج اتوار کا دن مِنی میں گزارنے کے بعد آج پیر کے روز حج کا رکن اعظم ادا کرنے ...
مشرق وسطی -
سفرِ حج کو’خوش گوار‘ بنانے کی ہماری مساعی کی پوری دنیا معترف ہے: گورنر مکہ
خادم الحرمین الشریفین کے مشیر اور مکمہ معظمہ کےگورنر شہزادہ خالد الفیصل نے کہا ہے ...
مشرق وسطی -
قطری عازمین کا دوسرا قافلہ حج کے لیے براستہ کویت جدہ پہنچ گیا: ویڈیو
قطر سے عازمین حج کا دوسرا قافلہ کویت کے راستے ہوائی سفر کرکے اتوار کو ...
بين الاقوامى