سعودی فرانسیسی مشن نے ایک لاکھ سال پرانے تاریخی مقامات دریافت کر لیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

آثاریاتی دریافت پر کام کرنے والے ایک سعودی فرانسیسی مشترکہ وفد نے سعودی دارالحکومت ریاض کے جنوب میں بالخصوص الخرج ضلعے میں واقع پہاڑوں کے بیچ ایسے تاریخی مقامات کا پتہ چلایا ہے جن کی عمر تقریبا ایک لاکھ برس ہے۔ یہ اہم دریافت سیاحت اور قومی ورثے سے متعلق سعودی کمیشن کی سرپرستی میں انجام پائی۔

مذکورہ وفد کے زمینی سروے میں الخرج کے اطراف واقع پہاڑ، وادی نساح، وادی ماوان، عين فرزان اور الشدیدہ قصبہ شامل تھا۔ اس دوران الخرج ضلعے میں پتھروں کے زمانے کے ایسے مقامات کا انکشاف ہوا جو ایک لاکھ سال کے قریب پرانے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ الخرج ضلعے میں پتھروں کے زمانے کے مقامات سامنے آئے ہیں۔

اس مقام سے مٹی کے ٹوٹے ہوئے برتن ملے جن میں کچھ سادہ اور کچھ سبز رنگ کے تھے اور شیشے کے چند کڑے بھی ٹوٹی ہوئی حالت میں دریافت ہوئے جن کا رنگ زرد، سُرخ اور نیلا ہے۔ ان کے علاوہ پتھر کے بنے برتن اور تھالوں کے ٹکڑے بھی ہاتھ آئے۔

مشترکہ وفد 18 ارکان پر مشتمل تھا جس میں آثاریات کے سعودی اور فرانسیسی ماہرین اور سائنس داں شامل تھے۔ وفد نے الخرج کے مغربی حصّے میں تقریبا 5 ہزار برس پرانی انسانی باقیات بھی دریافت کیں۔ اس کے علاوہ مذکورہ زمانے کی ہی ایک کانسی کی 56 سینٹی میر طویل تلوار بھی ملی۔

وفد نے پانچویں صدی ہجری کے زمانے کی چند بستیوں اور کاشت کاری کے مقامات کو بھی دریافت کیا۔ اس کے علاوہ نقطوں کے بغیر بعض تحریری نقوش بھی سامنے آئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں