عراق: شہریوں کو لاپتا کرنے کے ’ایچ آر ڈبلیو‘ کے الزامات مسترد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

عراق نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ کی طرف سے شہریوں کے جبری اغواء اور انہیں غائب کرنے سے متعلق الزامات مسترد کر دیے ہیں۔

’العربیہ‘ کے مطابق عراق کی سیکیورٹی فورسز کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہیومن رائٹس واچ‘ کی شہریوں کے جبری اغواء سے متعلق رپورٹ بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ایچ آر ڈبلیو‘ نے ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عراقی سیکیورٹی فورسز نے 4 بچوں سمیت 74 عام شہریوں کو جبری طورپر اغواء کے بعد نامعلوم مقام پر رکھا ہوا ہے۔

عراقی سیکیورٹی فورسز کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی عام شہری کو بغیر کسی وجہ کے اغواء کیا گیا اور نہ ہی پولیس اور فوج شہریوں کی جبری طور پر لاپتا کئے جانے والی وارداتوں میں ملوث ہے۔

ادھرعراق کے ایک پارلیمانی ذریعے کا کہنا ہے کہ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے انسانی حقوق کی ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جو سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر لاپتا افراد کے بارے میں معلومات حاصل کرے گی۔

بعض ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی اور مغربی بغداد میں چھاپوں کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں