یمن : حوثیوں کی مجرمانہ غفلت نے گُردوں کے 27 مریضوں کی جان لے لی
یمن کے صوبے اِب میں الثورہ جنرل ہسپتال کے طبّی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ دانستہ غفلت کے سبب ایک ماہ کے دوران گردے ناکارہ ہونے کے مرض میں مبتلا 27 افراد فوت ہو گئے۔
حوثی ملیشیا کی جانب سے مقرر کردہ ہسپتال کے ڈپٹی ڈائریکٹر جبر الخولانی نے فیس بک پر اپنی پوسٹ میں بتایا ہے کہ "ان افراد کی موت کا سبب ڈائلیسز سے متعلق سامان اور آلات کی کمی نہیں بلکہ مقامی مارکیٹ سے دانستہ طور پر گھٹیا کوالٹی کے لوازمات کا خریدا جانا ہے۔ یہ لوازمات مطلوبہ معیار کے مطابق نہیں ہوتے ہیں اور ان سے صوبے میں گردے ناکارہ ہونے کے مرض میں مبتلا 550 سے زیادہ افراد کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے"۔
الخولانی کے مطابق فوتگیوں کی وجوہات میں گردوں کی خرابی میں مبتلا افراد کا جگر کے وائرس سے متاثر ہونا شامل ہے۔ اس کی وجہ ڈائلیسز کے مراکز کے نگرانوں کی غفلت اور ڈائلیسز مشینوں کو مناسب طور پر جراثیم سے پاک نہ کرنا ہے۔
طبی ذرائع کے مطابق اکتوبر کے آغاز سے اب تک ناکارہ گردوں کے 27 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ ان میں 15 افراد صرف دو ہفتوں کے دوران فوت ہوئے۔
-
صنعاء : حوثی ملیشیا کی باہمی جھڑپیں اور لُوٹ مار کی کارروائیوں میں اضافہ
یمن کے دارالحکومت صنعاء میں حوثی ملیشیا کے مسلح ارکان کے درمیان پھر سے جھڑپیں ہوئی ...
مشرق وسطی -
حوثی باغیوںنے دو ملین بچے تعلیم سے محروم کر دیے، 3600 اسکول بند
یمن کے وزیر تعلیم عبداللہ لملس نے کہا ہے کہ ایران نواز حوثی باغیوںنے ملک میں ...
مشرق وسطی -
ایران سے اسمگل شدہ منشیات کی تجارت سے حوثی ملیشیا اربوں ڈالر کما رہی ہے
ایران کی جانب سے حوثی ملیشیا کی فنڈنگ کے لیے منشیات اہم ترین ذریعہ ہے۔ اس ذریعے سے ...
مشرق وسطی