سیلاب کے نتیجے میں جانی نقصان پرسعودی قیادت کی اردن سے تعزیت
اردن میں گذشتہ روز بحر مردار کے قریب آنے والے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر سعودی قیادت نے اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم اور اردنی عوام سے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ عبداللہ کے نام اپنے الگ الگ پیغامات میں اردن میں آنے والے طوفان، سیلاب اور کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔
سعودی قیادت نے اردن میں ہونے والے جانی نقصان پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ قدرتی آفت کے نتیجے میں جاں بحق ہونےوالوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
قبل ازیں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم سے ٹیلیفون پر بھی بات کی اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔
شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سعودی عرب اردن کی ہرممکن خدمت کے لیےتیار ہے۔
-
مشکل گھڑی میں اردن کی حکومت اور عوام کا پورا ساتھ دیں گے : شاہ سلمان
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے جمعرات کے روز اردن کے فرماں ...
مشرق وسطی -
سعودی شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد سے خاشقجی خاندان کی الریاض میں ملاقات
سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے یمامہ محل الریاض میں خاشقجی ...
بين الاقوامى -
شاہ سلمان نے سعودی عرب کے سرکاری ملازمین کا سالانہ بونس بحال کردیا
سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک شاہی فرمان کے ذریعے ...
بين الاقوامى