شاہ سلمان کا جرمن چانسلر کو فون، دوطرفہ دلچسپی کے امور پربات چیت
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے جرمن چانسلر انجیلا میرکل کو ٹیلیفون کیا اور ان سے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دونوں رہ نمائوں کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک بات چیت میں دونوں ملکوں میں تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ سے اتفاق کیا گیا۔
سعودی نیوز ایجسنی "ایس پی اے" کے مطابق شاہ سلمان نے جرمن چانسلرکو صحافی جمال خاشقجی کے قونصل خانے میں قتل کی تحقیقات کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ شاہ سلمان نے یقین دلایا کہ ان کا ملک خاشجقی کے قتل میںملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچائے گا۔
دوسری جانب جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے سعودی عرب کی جانب سے جاری تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور توقع ظاہر کی کہ سعودی عرب اس واقعے میں ملوث تمام کرداروں کو بے نقاب کرے گا۔
-
مشکل گھڑی میں اردن کی حکومت اور عوام کا پورا ساتھ دیں گے : شاہ سلمان
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے جمعرات کے روز اردن کے فرماں ...
مشرق وسطی -
سعودی شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد سے خاشقجی خاندان کی الریاض میں ملاقات
سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے یمامہ محل الریاض میں خاشقجی ...
بين الاقوامى -
شاہ سلمان نے سعودی عرب کے سرکاری ملازمین کا سالانہ بونس بحال کردیا
سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک شاہی فرمان کے ذریعے ...
بين الاقوامى