صنعاء : الدیلمی ایئربیس پر بیلسٹک میزائلوں کے گودام اور لانچنگ پیڈز تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کی فورسز کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی نے جمعے کو علی الصبح ایک اعلان میں بتایا ہے کہ اتحادی فورسز نے صنعاء میں الدیلمی ایئر بیس میں عسکری اہداف کے خلاف کارروائی کی ہے۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق کارروائی کے دوران بیلسٹک میزائلوں کے گودام اور ان کے لانچنگ پیڈز، ڈرون طیاروں کے کنٹرول کے زمینی اسٹیشنز اور گولہ بارود کے استعمال کے ورکشاپس کو تباہ کر دیا گیا۔

مذکورہ کارروائی ایران نواز دہشت گرد حوثی ملیشیا کی سرگرمیوں کی کڑی نگرانی کے بعد حاصل ہونے والی انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی۔ اس کا مقصد علاقائی اور بین الاقوامی امن کے لیے خطرہ بننے والی اس عسکری قدرت کو تباہ کرنا اور ان پر روک لگانا تھا۔

ترکی المالکی کے مطابق صنعاء کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ کام کرتا رہے گا اور اقوام متحدہ کے زیر انتظام طیاروں اور دیگر امدادی طیاروں کے لیے ایئر نیوی گیشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔ عرب اتحاد کی فورسز کے ترجمان نے واضح کیا کہ عسکری اہداف کو نشانہ بنانے کی حالیہ کارروائی بین الاقوامی انسانی قانون کا پورا خیال رکھتے ہوئے عمل میں لائی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں