مصر : المنیا میں قبطیوں پر حملے میں ملوث گروپ سمیت 19 دہشت گرد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

مصر میں وزارت داخلہ نے ملک دشمن

کارروائیوں اور تخریب کاری میں ملوث 19 دہشت گردوں کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔ ان کارروائیوں میں المنیا میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی شامل ہے جس میں الانبا صموئیل کی خانقاہ میں قبطیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی میں 7 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

وزارت داخلہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مذکورہ دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ چلا کر وہاں چھاپا مارا۔ اس پر فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں تمام دہشت گرد مارے گئے۔ کارروائی کے دوران 9 بندوقیں اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد کر لی گئیں۔علاوہ ازیں دہشت گردوں کے قبضے سے کئی تنظیمی دستاویزات اور تکفیری لٹریچر بھی ملا۔

وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ المنیا کا واقعہ پیش آنے کے بعد خصوصی زمینی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔ ان ٹیموں نے تکنیکی بنیادوں پر وضع کیے گئے منصوبے کے مطابق معلومات اکٹھا کیں اور اس مجرمانہ کارروائی کے مرتکب مفرور افراد کا کھوج لگانے کی کوشش کی۔ اس دوروان دُور دراز علاقوں کو خصوصی طور پر زیر غور رکھا گیا جن کو دہشت گرد عناصر عموما اپنی پناہ گاہ بناتے ہیں۔

معلومات کے مطابق المنیا صوبے کے مغربی حصّے میں واقع پہاڑی علاقے میں ایک دہشت گرد گروپ کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے دھاوا بولا تو دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں 19 دہشت گرد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں