یمن کے نئے وزیردفاع اور آرمی چیف کا تقرر
محمد المقدشی وزیر دفاع، عبداللہ لنخعی آرمی چیف تعینات
یمن کے صدر عبد ربہ منصور ھادی نے نئے وزیر دفاع اور آرمی چیف کا تقرر کیا ہے۔ صدر ھادی نے محمد المقدشی کو وزیر دفاع اور جنرل عبداللہ النخعی کو آرمی چیف مقرر کیا ہے۔ ایک دوسرے حکم نامے میں صدر ھادی نے حمد سالم ربیع کو عدن کا نیا گورنر مقرر کیا ہے۔
عدن میں ایوان صدر کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت نے صدراتی فرمان 72 کے تحت احمد سالم ربیع علی کو عدن کا گورنر تعینات کیا ہے جب کہ فرمان 73 کے تحت محمد نصر عبدالرحمان شاذلی کو عدن گورنری کا سیکرٹری مقررکیا گیا ہے۔