لیبیا میں انتخابات آئندہ موسم بہار میں ہوں گے: اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی غسان سلامہ کا کہنا ہے کہ طرابلس کے حوالے سے جس سکیورٹی منصوبے پر اتفاق رائے ہوا تھا ، وہ کامیاب اور قابل قبول رہا۔

نیویارک میں جمعرات کو لیبیا کے بحران کو زیر بحث لانے کے لیے منعقد سلامتی کونسل کے ایک اجلاس میں بات کرتے ہوئے سلامہ نے بتایا کہ وہ دارالحکومت طرابلس میں سکیورٹی کی بہتر صورت حال محسوس کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق لیبیا کے 80% لوگ انتخابات کے اجرا پر مُصر ہیں۔

سلامہ نے باور کرایا کہ قومی کانفرنس رواں برس کے اختتام سے قبل اور انتخابات آئندہ موسم بہار میں منعقد ہو جانا چاہئیں۔

سلامہ کے مطابق پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی کا سکیورٹی کی صورت حال پر مثبت اثر ہوا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اطالیہ میں کانفرنس لیبیا کی سکیورٹی فورسز کو سپورٹ اور تربیت فراہم کرنے کے لیے دنیا کے ممالک کے پاس ایک موقع ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں کویت کے مندوب منصور العتیبی کا کہنا ہے کہ لیبیا میں متحدہ سکیورٹی اداروں کے قیام کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

فرانس کے مندوب فرانسوا دیلاتیر کے مطابق اولین ترجیح لیبیا کی فورسز کو شہری اتھارٹی کے تحت یکجا کرنے کو دی جانی چاہیے۔

ادھر برطانوی مندوب میتھیو ریکرافٹ کا کہنا ہے کہ اطالیہ میں یرمو کانفرنس میں تمام فریقوں کی نمائندگی ہونی چاہیے۔

سویڈن کے مندوب اولوف اسکوگ نے باور کرایا کہ لیبیا میں مکمل طور پر فائر بندی پر عمل درامد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سویڈن لیبیا کی قومی کانفرنس کو سپورٹ کرتا ہے جس کا مطالبہ غسان سلامہ نے کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں