غزہ پر اسرائیل کا نیا فضائی حملہ ، 2 فلسطینی جاں بحق
غزہ میں وزارت صحت کے ایک اعلان کے مطابق منگل کے روز غزہ پٹی پر اسرائیلی فضائی حملے میں دو فلسطینی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پٹی میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 6 ہو گئی ہے۔
ادھر اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس کی فضائیہ کے لڑاکا طیارے نے ایک فلسطینی جنگجو کو نشانہ بنایا ہے اسرائیل کی جانب راکٹ داغنے والے گروپ میں شامل تھا۔
غزہ پٹی سے راکٹوں اور مارٹر گولوں کے داغے جانے اور اسرائیل کی جانب سے غزہ پٹی پر فضائی حملے کیے جانے کے سبب فریقین کے درمیان ایک نئی جنگ چھڑ جانے کا اندیشہ ہے۔
غزہ میں حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے مطابق تازہ ترین کارروائی میں جاں بحق ہونے والے فلسطینی 26 سالہ خالد سلطان اور 20 سالہ مصعب حواس ہیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ پیر کی دوپہر کے بعد سے اب تک اس نے غزہ پٹی میں 150 کے قریب اہداف کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے جب کہ فلسطینیوں نے اسرائیل کی سمت تقریبا 400 راکٹ اور مارٹر گولے داغے ہیں۔
پرتشدد کارروائیوں کا حالیہ دور اتوار کے روز سے شروع ہوا تھا جب اسرائیلی کمانڈوز کی اسپیشل فورس نے غزہ پٹی کے اندر خونی کارروائی انجام دی۔ اس کے جواب میں حماس تنظیم بھرپور جواب دینے کا عزم کرنے پر مجبور ہو گئی۔
یاد رہے کہ 2008ء کے بعد سے اب تک اسرائیل اور حماس کے درمیان تین جنگیں ہو چکی ہیں۔
-
اسرائیل سے تعلقات کے قیام کی کوششوں پر بیروت میں قطر کے خلاف مظاہرہ
خلیجی ریاست قطر کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ ثقافتی اور سپورٹس کے شعبوں میں رابط ...
مشرق وسطی -
غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں تین فلسطینی شہید ، پانچ زخمی
اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر سوموار کو فضائی حملوں میں ...
مشرق وسطی -
قطر اسرائیل کے راستے غزہ کے ملازمین کے لیے کیوں رقوم مہیا کررہا ہے؟
قطر نے غزہ کی پٹی کے سرکاری ملازمین کی تن خواہوں کی ادائی کے لیے اسرائیل کے ...
مشرق وسطی