ایرانی رجیم مسلسل دنیا کو دھوکا دے رہی ہے: خالد بن سلمان
امریکا میں متعین سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ ایرانی نظام اپنے جرائم کے حوالے سے پوری دنیا کو مسلسل دھوکہ دے رہا ہے۔ انہوںنے ایران کے بعض جرائم کی مثالیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران پوری دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا پشتیبان ہے۔
ایک بیان میں شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا کہ ایران کی مداخلت کے نتیجے میں لاکھوں شامی شہری ہلاک اور ھجرت پر مجبور ہوئے۔ عراق میں فرقہ واریت کو ہوا دینے میں ایران کا ہاتھ ہے۔ اپنے ملک میں سفارت خانوں پر بلوائیوں کے ذریعے حملے ایران کراتا ہے اور لبنان کے سابق وزیراعظم رفیق حریری کے قتل میں بھی ایران کا ہاتھ ہے۔
إن مشروع هؤلاء، وبحسب وصفهم أنفسهم، هو إقامة جمهورية كبرى تحت قيادة الولي الفقيه الإيراني، فهل يعقل أن يقبل العرب أن يكونو أداة في مشروع تدميري تخريبي هدفه تمزيق امتنا واخضاع كل من يقف ضده؟ وهل يقبل العرب ان يركعوا للولي الفقيه ويكون الولاء له بدلا من الولاء للوطن والعروبة؟ pic.twitter.com/V6frOxglge
— Khalid bin Salman خالد بن سلمان (@kbsalsaud) December 3, 2018
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ "ٹوٹر" پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں خالد بن سلمان نے کہا کہ عرب ممالک کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے لیے ایران نے حزب اللہ تخلیق کی۔ خطے میں دہشت گردی اور ولایت فقیہ کے نظام کو پھیلانے کے لیے علاقائی عسکریت پسندوں کو گود میں لیا گیا اور ان کی مد کی گئی۔ عراق اور شام کے بخیے ادھیڑنے کے لیے فرقہ واریت کی بھیج بوئے گئے۔
لم يكتف النظام الإيراني بسجله الدموي في المنطقة بل سعى الى تأسيس حزب الله آخر في جزيرة العرب، ومكن أتباعه الحوثيين من مهاجمة الشعب اليمني الشقيق وجعلهم اداة لطعن وطنهم في ولاء كامل لجهة خارجية تسعى لزعزعة أمن واستقرار المنطقة.
— Khalid bin Salman خالد بن سلمان (@kbsalsaud) December 3, 2018
المملكة لن تسمح بظهور حزب الله آخر في جزيرة العرب. pic.twitter.com/GT5EgXvXYd
شہزادہ خالد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ایران خطے میں طویل عرصے سے خونی کھیل کھیل رہا ہے۔ ایران نے حزب اللہ کے بعد یمن میں حوثی پیدا کیے تاکہ عرب ممالک کو ایک نئے خلفشار کا شکار کیا جائے مگر سعودی عرب نے یہ تہیا کیا ہے کہ خطے میں ایک اور حزب اللہ کو سر نہیں اٹھانے دیا جائے گا۔