سعودی محکمہ انسداد انتہا پسندی نے نیا ٹویٹر اکاؤنٹ متعارف کرا دیا
سعودی عرب میں انتہا پسندی کے انسداد کے محکمے نے ٹویٹر پر اپنا نیا اکاؤنٹ متعارف کروایا ہے۔ اس موقع پر شدت پسندی اور سخت گیری کے حوالے سے سعودی فرماں روا شاہ سلمان کی گفتگو پر مشتمل ٹوئیٹ جاری کی گئی ہے۔
خادم حرمین شریفین کے مطابق "سعودیوں کے بیچ شدت پسندوں کی کوئی جگہ نہیں ہے جو اپنے مقاصد پورے کرنے کے لیے رواداری پر مبنی عقیدے سے ناجائز فائدہ اٹھائیں۔ معاشرے میں ایسے عناصر کی بھی کوئی گنجائش نہیں جو شدت پسندی کے خلاف ہماری جنگ کو مملکت میں فتنہ اور فساد پھیلانے کا ذریعہ بنا لیں"۔
"لا مكان بيننا لمتشددٍ يرى الاعتدال انحلالاً ويستغل العقيدة السمحة لتحقيق أهدافه، ولا مكان بيننا لمنحلٍ يرى في حربنا على التطرف وسيلة لنشر الانحلال واستغلال يُسرِ الدين لنشر أهدافه".
— الإدارة العامة لمكافحة التطرف (@ce_pss) December 3, 2018
خادم الحرمين الشريفين
الملك سلمان بن عبدالعزيز
حفظه الله pic.twitter.com/jK75sqNDpD
محکمے نے شدت پسندی کے حوالے سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی بھی ایک ٹویٹ جاری کی ہے۔ اس ٹویٹ میں بن سلمان نے باور کرایا کہ عنقریب شدت پسندی پر قابو پا لیا جائے گا۔
ولی عہد کے مطابق انتہا پسندی کا خاتمہ سعودیوں کے لیے کوئی چیلنج نہیں ہے کیوں کہ وہ رواداری کی درست اور معتدل اقدار کے حامل ہیں۔ بن سلمان کا کہنا ہے کہ "شدت پسندی کے حوالے سے درپیش حالات میں حق ہمارے ساتھ ہے"۔
"سوف نقضي على بقايا التطرف في القريب العاجل، ولا أعتقد أن هذا يشكل تحد، فنحن نمثل القيم السمحة والمعتدلة والصحيحة، والحق معنا في كل ما نواجه".
— الإدارة العامة لمكافحة التطرف (@ce_pss) December 3, 2018
ولي العهد نائب رئيس مجلس الوزراء وزير الدفاع
محمد بن سلمان بن عبدالعزيز
حفظه الله pic.twitter.com/mY4Z1CxNt3
-
سابق امریکی صدر جارج بش کی وفات پر سعودی قیادت کی تعزیت
سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب اور الجزائر کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اعلیٰ کونسل کا قیام
سعودی عرب اور الجزائر نے دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے کاوشوں اور ...
بين الاقوامى -
سعودی ولی عہد کی الجزائری وزیراعظم سے ملاقات ، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے الجزائر میں الجزائری وزیراعظم ...
بين الاقوامى