مصری فوج نے عسکری وردیوں سے ملتے جلتے کپڑوں کی تیاری اور درآمد سے خبردار کر دیا
مصر میں فوج نے کپڑے تیار کرنے والی کمپنیوں اور کارخانوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایسے کپڑے اور تیار ملبوسات بنانے یا درآمد کرنے سے گریز کریں جو مصری فوج یا پولیس کی وردیوں سے ملتے جلتے ہوں۔
مصری فوج کے ترجمان کرنل تامر الرفاعی کے مطابق مسلح افواج کی جنرل کمان کی جانب سے جاری اس تنبیہہ کا مقصد قومی سلامتی کا تحفظ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام کے ذریعے دہشت گردوں کو مذکورہ نوعیت کے عسکری لباس کے استعمال سے روکنے میں مدد ملے گی۔
مصری فوج نے شہریوں اور ذرائع ابلاغ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس حوالے سے کسی بھی خلاف ورزی کی فوری اطلاع پہنچائیں۔ مسلح افواج نے وزارت داخلہ اور دیگر تمام متعلقہ سکیورٹی اداروں کے تعاون سے بندرگاہوں اور تمام سرحدی گزر گاہوں پر اقدامات کو سخت کر دیے ہیں تا کہ فوج یا پولیس کی وردیوں سے ملتے جلتے کپڑوں یا تیار ملبوسات کو ملک کے اندر آنے سے روکا جا سکے۔
-
مصر : معاون گورکن کی بھرتی میں رشوت وصول کیے جانے کا انکشاف
مصر کے صوبے اسکندریہ میں حکام نے اُس سرکاری عہدے دار کو حراست میں لے لیا ہے جس نے ...
مشرق وسطی -
مصر: مرسی کے دورکا وزیر انصاف گرفتار
احمد سلیمان پر اخوان قیادت کی گرفتاری کی مذمت کا الزام
مشرق وسطی -
مصر : الاخوان المسلمون کے مرشدِ عام کو ایک اور عمر قید کی سزا کا حکم
مصر کی ایک فوجداری عدالت نے کالعدم مذہبی سیاسی جماعت الاخوان المسلمون کے مرشد ...
مشرق وسطی