امریکا نے کرد جنگجوئوں کو نہ نکالا تو ترک فوج منبج میں داخل ہو جائے گی: ایردوآن
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے شام کے علاقے منبج میں کرد پروٹیکشن یونٹس کے جنگجوئوں کو وہاں سے باہر نہ نکالا تو ترک فوج کو منبج میں داخل ہونے کا حکم دیا جائے گا۔
ترک صدر کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رواں ہفتے انقرہ نے شام میں کرد جنگجوئوں کے خلاف ایک نئے آپریشن کا اعلان کیا تھا۔ ترک حکام کا کہنا ہے کہ جلد ہی دریائے فرات کے اطراف میں کرد جنگجوئوں کے خلاف نیا آپریشن شروع کیا جائے گا۔
استنبول میں ایک تقریب سے خطاب میں ترک صدر نے کہا کہ وہ خطے بالخصوص دریائے فرات کے مشرقی کنارے پر امن کی بحالی کے لیے پرعزم ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ترک فوج کا ہدف شام میں 'پیپلز پروٹکشن یونٹس" ہوگی۔ یہ تنظیم کرد جنگجوئوں پر مشتمل ہے اور ترکی انہیں دہشت گرد قرار دے چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے آپریشن کا ہدف امریکی فوج نہیں بلکہ ہم مشرقی فرات میں کرد دہشت گردوں سے علاقے کو خالی کرانا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب امریکا نے ترکی کو خبر دار کیا ہے کہ وہ شمالی شام میں کردوں کے خلاف کسی بھی قسم کے فوجی آپریشن سے سختی سے گریز کرے۔ پینٹا گون کا کہنا ہے کہ شمالی شام میں ترک فوج کی مداخلت ناقابل قبول ہوگی۔
-
فضائی حدود کی خلاف ورزی پر عراق کا ترکی سے شدید احتجاج
عراق نے ترک فوج کی جانب سے عراق کی فضائی حدود کی بار بار خلاف ورزیوں پر ترکی سے ...
مشرق وسطی -
سیرین ڈیموکریٹک فورسز کا ترکی کے کسی بھی حملے کی بھرپور مزاحمت کا عزم
شام میں امریکا کی حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کے کمانڈر کا کہنا ...
مشرق وسطی -
ترکی اِدلب کا بحران حل کرنے میں ناکام رہا : پوتین
روس کے صدر ولادی میر پوتین کا کہنا ہے کہ ترکی شام کے صوبے ادلب کا بحران حل کرنے ...
بين الاقوامى