بندرگاہ حوالگی کے بہانے حوثیوں نے الحدیدہ میں نئی بھرتی شروع کر دی
حوثی ملیشیا نے الحدیدہ کے بندرگاہی شہر میں اپنے زیر نگین علاقوں میں بڑے پیمانے پر جنگجووں کی بھرتی شروع کر رکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھرتی کے اس سلسلے کا مقصد شہر میں واقع تینوں بندرگاہوں کی سیکیورٹی اور انتظام وانصرام کے لئے تازہ دم فورس تیار کرنا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق نئے بھرتی کئے جانے والے نوجوانوں کو حوثی ملیشیا کے سینئر حکام یہ غچہ دے کر اپنی صفوں میں شامل کر رہے ہیں کہ انہیں بندرگاہ کی سیکیورٹی کا فریضہ سونپا جائے گا۔
یاد رہے الحدیدہ میں سیز فائر کی نگرانی کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے جمعرات کے روز جنرل پیٹرک کیمٹ کی سربراہی میں ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس اجلاسوں میں یمنی حکومت اور باغی حوثیوں کے نمائندگان شریک ہوئے۔
جنرل کیمٹ دونوں فریقین کی جانب سے الحدیدہ بندرگاہ اور شہر سے انخلاء کے لئے پیش کردہ طریقہ کار پر ردعمل کا انتظار کر رہے ہیں۔
الحدیدہ کے گورنر ولید القدیمی کا کہنا ہے کہ جنرل کیمٹ نے الحدیدہ شہر اور اس میں واقع راس عیسی، الصلیف اور الحدیدہ کی بندرگاہوں سے باغی ملیشیا کے انخلاء کا طریقہ کار وضع کیا ہے۔ سویڈن میں طے پانے والے معاہدے کی روشنی میں یہ انخلاء منگل تک مکمل ہونا ضروری ہے۔
ری ڈیپلائمنٹ کمیٹی میں شامل حوثی نمائندے سویڈن معاہدے کی بعض شقوں کی من مانی تشریح پیش کر رہے ہیں حالانکہ اس معاہدے میں بندرگاہ اور شہر سے حوثی ملیشیا کے انخلاء کا منصوبہ پیش کیا گیا ہے۔
ادھر باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ جنرل کیمٹ تمام فریقوں سے بعد ازاں فوج کی دوبارہ تعیناتی کا منصوبہ ڈسکس کریں گے تاکہ ہر دو فریق اپنا نقطہ نظر پیش کر سکیں تاکہ اس کے بعد منصوبے کو روبعمل لایا جا سکے۔
-
حوثی ملیشیا نے الحدیدہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھی ہوئی ہیں: عرب اتحاد
عرب اتحاد نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا نے یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ میں جنگ ...
بين الاقوامى -
حوثی باغی معاہدے سے مکر گئے، الحدیدہ کا کنٹرول حکومت کونہ دینے کا اعلان
یمن میں ایران نواز حواثی باغیوں کی جانب سے سویڈن میں طے پائے معاہدے کی خلاف ورزیوں ...
مشرق وسطی -
حوثی باغی الحدیدہ میں موجود رہنے کے لیے فوجی وردی کا کیسے غلط استعمال کررہے ہیں؟
یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ میں جنگ بندی کی نگرانی کرنے والے اقوام متحدہ کے ...
بين الاقوامى