حوثی ملیشیا کا الحدیدہ میں اقوام متحدہ کے مبصرین پر حملہ
یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے ایک بار پھر الحدیدہ میں اقوام متحدہ کے مبصرین پر حملہ کرکے انہیں اپنے کام سے روکنے کی کوشش کی ہے۔
العربیہ کے مطابق منگل کو حوثیوں کی طرف سے اقوام متحدہ کے مبصرین اور حکومت کی طرف سے بارودی سرنگوں کی تلفی کے لیے قائم کردہ ٹیم پر فائرنگ کی گئی۔ اندھا دھند فائرنگ کے باعث یو این مبصرین اور حکومتی ٹیم الحدیدہ میں آٹے کی ملوں اور دیگر مقامات تک نہیں پہنچ سکے۔
یمنی فوج کی انجینیرنگ ٹیم کے ایک ذریعے نے بتایا کہ ٹیم مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے بحر الاحمر میں موجود ملوں کا معائنہ کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کے ہمراہ روانہ ہوئی تو حوثی باغیوں کی جانب سے ان پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔ ذرائع کا کہنا تھاکہ حکومتی اور اقوام متحدہ کی ٹیم '13کیلو 'نامی علاقے میں نقاط تماس کے قریب قوس النصر میں حوثی باغیوں کی بچھائی بارودی سرنگیں تلف کرنا چاہتی تھی۔
-
یمن: حوثی ملیشیا نے زبید میں تاریخی اور نادر مخطوطے لوٹ لیے
یمن میں مقامی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ باغی حوثی ملیشیا نے اتوار کے روز زبید شہر ...
مشرق وسطی -
حوثی باغی یمن میں ڈرونز کا استعمال بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں : عرب اتحاد
سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ ...
بين الاقوامى -
یمن : حوثی ملیشیا کی الحدیدہ میں 24 گھنٹے میں جنگ بندی سمجھوتے کی 14 مرتبہ خلاف ورزی
یمن میں قانونی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا نے ...
بين الاقوامى