حوثی ملیشیا کے ڈرون حملے میں زخمی یمنی ڈپٹی آرمی چیف دم توڑ گئے
یمن میں ایران نواز حوثی ملیشیا کی طرف سے ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے ڈپٹی آرمی چیف اسپتال میں دم توڑ گئے ہیں۔
'العربیہ' چینل کے ذرائع کے مطابق یمن کے ڈپٹی آرمی چیف جنرل صالح الزندانی کو حوثیوں نے جنوبی یمن کے العند فوجی اڈے پر جنوری کے اوائل میں ایک ڈرون کی مدد سے نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔
یمن کے عسکری ذرائع کے مطابق جنرل الزندانی العند فوجی اڈے پرحوثیوں کے حملے میں مارے جانے والے دوسرے سینیر فوجی افسر ہیں۔
قبل ازیں یمنی وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے جنرل الزندانی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتیا کہ جنرل صالح الزندانی دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے کے بعد ایک ماہ بعد ’’قافلہ شہداء‘‘ میں شامل ہو گئے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے فوت ہونے والے جنرل کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
-
یمن: العند اڈے پر حملے میں ملوّث سینیر فوجی افسر سمیت حوثی باغیوں کا سیل پکڑا گیا
یمن کی وزارتِ داخلہ نے حوثی ملیشیا کے دہشت گردی کے ایک سیل کے ارکان کو ...
بين الاقوامى -
یمن:حکومتی فورسز نے العند فوجی اڈہ باغیوں سے آزاد کرالیا
یمن میں "العربیہ" نیوز کےنامہ نگارنے اطلاع دی ہے کہ آئینی حکومت کی بحالی ...
بين الاقوامى -
یمن: العند فوجی اڈے پر مغربی محاذ سے حملے کا منصوبہ تیار
یمن میں آئینی حکومت کی حمایت میں لڑنے والی ملیشیا نے ایک بریگیڈ فوج کو ٹینکوں اور ...
مشرق وسطی