ایران کی بہ دولت بشار الاسد عربوں کا ہیرو بن گیا: قاسم سلیمانی
شام میں اسد رجیم کے اقتدار کو بچانے کے لیے حالیہ برسوں کے دوران ایران نے بشارالاسد کو مادی، عسکری اور سیکیورٹی سمیت تمام مادی اور معنودی امداد فراہم کی۔ بشار الاسد کا اقتدار دم توڑ رہا تھا مگر ایران اور اس کے حواریوں کی مدد سے شام میں جاری عوام کی پر امن تحریک کو ناکام اور بشارالاسد کو بچالیا گیا۔
حال ہی میں ایرانی پاسداران انقلاب کی بیرون ملک سرگرم القدس ملیشیا کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے بشار الاسد کو 'عربوں کا ہیرو' کا لقب دیا۔ گذشتہ ہفتے بشار الاسد نے اپنے دورہ ایران کے دوران سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر خامنہ ای نے بھی بشار الاسد کو'عربوں کا ہیرو' قرار دیا تھا۔
فیلق القدس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے تسلیم کیا کہ بشار الاسد کی حکومت کو ایران کی معاونت سقوط سے بچا لیا گیا۔
جمعرات کو ایران کے 'قم' شہر میں ایک تقریب سے خطاب میں جنرل قاسم سلیمانی نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی برکت سے خطے میں اسلامی تحریکوں کی بنیاد پڑی اور فلسطین کی فتح و نصرت کا راستہ ہموار ہوا۔ ایران ہی کی بہ دولت آج بشار الاسد عرب دنیا کا ہیرو ہے۔ یہ سب کچھ اسلامی جمہوریہ ایران کی وجہ سے ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شام میں فتوحات ایران کی معاونت کی مرہون منت ہیں۔ جنرل قاسم سلیمانی نے خبردار کیا کہ ایرانی رجیم کو نقصان پہنچانے والے اس کے سنگین نتائج سے بچ نہیں سکیں گے۔ انہوں نے بشارلاسد کو ایرانی قوم کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل عرب لیڈر قرار دیا اور ان کی خامنہ سے ملاقات کو 'خطے میں بم قرار دیا'۔
جنرل قاسم سلیمانی نے حال ہی میں ایران کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر ایرانی سپریم لیڈر نے انہیں عالم عرب کا ہیرو قرار دیا اور شام میں جاری رہنے والی خانہ جنگی میں استقامت کا مظاہرہ کرنے پر انہیں خراج تحسن پیش کیا۔
-
بشار الاسد پروٹوکول سے ہٹ کر ایرانی وزیر خارجہ کو منانے میں مصروف
ایسا نظر آ رہا ہے کہ پیر کی شب ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظريف کا استعفا ...
مشرق وسطی -
بشار الاسد کے تہران کے دورے کی تفصیلات اور قاسم سلیمانی کا کردار !
ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی جاب سے پیر 25 فروری کو اپنے عہدے سے مستعفی ہو ...
مشرق وسطی -
بحرین اوردوسرے علاقے ایران کا حصہ رہے ہیں: انقلاب کی سالگرہ پر صدر روحانی کے دعوے
ایرانی صدر حسن روحانی نے انقلاب کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر اپنی تقریر ...
بين الاقوامى