شام میں القاعدہ کا اسدی فوج پرحملہ، 21 اہلکار ہلاک
شام کے وسطی علاقےحماۃ میں اتوار کے روز القاعدہ سے منسلک جنگجووں نے شامی فوج کی چوکیوں پرحملہ کرکے کم سے کم 21 شامی فوجی ہلاک کردیے۔
شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ادارے آبزر ویٹری' کے مطابق شدت پسند تنظیم کے جنگجووں نے حماۃ کے شمال میں سرکاری فوج اور بشارالاسد کے وفادار جنگجووں پرحملہ کردیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 21 شامی فوجی ہلاک ہوگئے۔
آبزر ویٹری کے مطابق القاعدہ جنگجووں نے شمالی حماۃ میں المصاصنۃ کے مقام پر اسدی فوج کی ایک چوکی پرحملہ کردیا۔ جوابی کارروائی میں 5 انتہا پسند بھی مارے گئے۔
خیال رہے کہ ادلب میں جنگ بندی معاہدے کے بعد ایک ہی دن میں شامی فوج کا یہ سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔ یہ حملہ "حراس الدین" نامی القاعدہ کے وفادار گروپ میں شامل 'انصار التوحید' کی طرف سے کیا گیا۔
-
شام میں داعش کی باقیات سے ایران القاعدہ کو کیسے منظم کررہا ہے؟
مغربی ذرائع ابلاغ میں آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایران ’داعش‘ ...
بين الاقوامى -
شام: النصرۃ محاذ نے القاعدہ سےناتا توڑ لیا،نیا نام جبھۃ فتح الشام
شام میں صدر بشارالاسد کی وفادار فوج اور دولت اسلامیہ (داعش) کے خلاف جنگ آزما ...
مشرق وسطی -
شام میں القاعدہ اور اس کے اتحادیوں کی فتوحات جاری
شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں القاعدہ سے وابستہ النصرۃ محاذ اور دوسرے جہادی ...
مشرق وسطی