اسرائیلی ٹینکوں سے غزہ میں گولہ باری سے 7 فلسطینی زخمی
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے ٹینکوں سے فلسطینی مزاحمتی رصد گاہ پر گولہ باری کی جس کے نتیجےمیں کم سے کم 7 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوبی علاقے رفح کے مشرق میں خان یونس کے قریب واقع 'حماس' کے ایک مرکز کو نشانہ بنایا۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی فلسطینیوں کی طرف سے یہودی کالونیوں پر دھماکہ خیز اور آتش گیر غبارے پھینکنے کے رد عمل میں کی گئی۔
ادھر اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ کے اندر سے سرحد کی دوسری جانب واقع'شاعر ھنیگیو' یہودی کالونی میں دھماکہ خیز مواد سے لیس ایک غبارہ گرنے کے بعد دھماکے سے پھٹ گیا۔ تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
فلسطینی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے پھٹنے والے مواد کی چھان بین تو پتا چلا کہ اس میں تباہ کن دھماکہ خیز مواد بھرا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد کے قریب آنے والے فلسطینیوں پر بھی فائرنگ کی۔
-
غزہ پر اسرائیل کا نیا فضائی حملہ ، 2 فلسطینی جاں بحق
غزہ میں وزارت صحت کے ایک اعلان کے مطابق منگل کے روز غزہ پٹی پر اسرائیلی فضائی حملے ...
مشرق وسطی -
غزہ پٹی کی سرحد پر اسرائیل کا "طاقت" کا مظاہرہ
اسرائیل نے جمعرات کے روز غزہ پٹی کے ساتھ سرحد پر طاقت کے مظاہرے میں وہاں پر پھیلی ...
مشرق وسطی -
چند گھنٹوں کی خاموشی کے بعد اسرائیل کی غزہ پر گولہ باری
غزہ پٹی میں چند گھنٹوں کی خاموشی کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے مشرق میں سرحد ...
مشرق وسطی