عرب اتحاد کی حوثی باغیوں کے تزویراتی ٹھکانوں پر بمباری
یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے کام کرنے والے عرب اتحاد نے گذشتہ روز الضالع گورنری کے شمال مغربی علاقے العود میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں باغیوں کو جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عرب اتحاد نے شمالی الضالع میں مریس کےمحاذ پر جبل نصۃ میں باغیوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیے۔
ادھر یمن کی سرکاری فوج نے بھی مریس کے محاذ پر الزیلہ کے مقام پر حوثیوں کےٹھکانوں پر ایک بڑا حملہ کیا جس کے نتیجے میں درجنوں باغی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
اس کارروائی کے بعد حوثی باغیوں نے جنگجوئوں کی بڑی تعداد جمع کی اور تین بریگیڈ مریس طلب کیے گئے ہیں۔ مریس منگوائے گئے باغی حجور قبائل کے خلاف لڑائی میں پیش پیش رہےہیں۔
یمن کے ذرائع ابلاغ کے مطابق الضالع اور اب گورنری میں سرکاری فوج اور حوثی باغیوں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے۔ طویل لڑائی کے بعد حوثی باغیوںنے مشرقی اب میں النادرہ ڈاریکٹوریٹ پرقبضہ کرلیا ہے۔
ادھر شمال مغربی حجۃ گورنری میں عبس کے مقام پر سرکاری فوج نے ایک کارروائی میں دسیوں حوثی باغیوں کو حراست لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
یمنی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ دو روز میں عبس ڈاریکٹوریٹ میں آپریشن کے دوران دسیوں باغیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
-
عرب اتحاد نے حوثی ملیشیا کا ڈرون مار گرایا ، باغیوں کے فوجی کیمپوں پر فضائی حملے
عرب اتحاد نے یمن میں حوثی شیعہ باغیوں کا ایک ڈرو ن مار گرایا ہے اور ان کے ...
بين الاقوامى -
حوثی ملیشیا کی الحدیدہ میں 24 گھنٹے میں جنگ بندی کی 14 مرتبہ خلاف ورزی: عرب اتحاد
عرب اتحاد نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا نے یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ میں جنگ ...
بين الاقوامى -
حوثی ملیشیا نے الحدیدہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھی ہوئی ہیں: عرب اتحاد
عرب اتحاد نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا نے یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ میں جنگ ...
بين الاقوامى