یمن کی سرکاری فوج کے حجۃ میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں اور گاڑیوں پر حملے
یمن کی سرکاری فوج نے کل جمعہ کے روز حجۃ گورنری میں عبس ڈاریکٹوریٹ کے شمال میں ایران نواز حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں اور گاڑیوں پر چار فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں باغیوں کو غیر معمولی نقصان پہنچا ہے۔
عبس ڈاریکٹوریٹ کے ایک مقامی ذریعے کے مطابق پانچویں ملٹری زون کی حدود میں فوج نے حوثیوں باغیوں کے ٹھکانوں پر 4 فضائی حملے کیے جن میں باغیوں کے کئی ٹھکانے اور متعدد گاڑیاں تباہ جبکہ کئی جنگجو ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
یمنی فوج نے ایک ہفتہ قبل ملٹری زون پانچ میں حوثی باغیوں کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا۔ اس آپریشن کے دوران عبس ڈاریکٹوریٹ، مزارع الجر اور عبس مرکز میں کئی اہم مقامات باغیوں سے چھڑا لیے گئے۔
-
امریکی کانگریس : یمن میں عرب اتحاد کی عسکری سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ
امریکی کانگریس نے جمعرات کے روز ایک قرار داد منظور کی ہے جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ...
بين الاقوامى -
یمن میں حوثیوں کی جانب سے اغواء کیے گئے شہریوں کے اہل خانہ سراپا احتجاج
یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کےہاتھوں اغواء کرنے کے بعد حراستی مراکز میں ...
مشرق وسطی -
یمن : حوثیوں کے متروکہ گرینیڈ سے اسکول کے طلبہ خون میں لت پت
یمن میں دارالحکومت صنعاء کے شمال مغرب میں ایک اسکول کے اندر دھماکے کے نتیجے میں 3 ...
مشرق وسطی