.

یمن: حوثی وزیر کے قافلے پر میزائل حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ہفتے کے روز یمن کے دارالحکومت صنعاء کےوسط میں حوثی ملیشیا کےایک وزیر کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے میزائل حملہ کیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ‌کے مطابق سنہ 2014ء کےآخر سے صنعاء پر حوثی باغیوں کا قبضہ ہے اور انہوں‌نے دارالحکومت سمیت کئی شہروں‌میں‌ نام نہاد حکومت قائم کررکھی ہے۔ عالمی برادری حوثیوں کی حکومت تسلیم نہیں کرتی۔

مقامی ذرائع نے بتایاکہ ہفتے کے روز حوثی حکومت کے وزیر صحت طہ المتوکل کے قافلے پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تاہم وہ اس حملےمیں‌محفوظ رہے البتہ میزائل حملےمیں ان کے متعدد ساتھی اور ایک عام شہری زخمی ہوگیا۔

ذرائع نے بتایاکہ حوثی لیڈر عبدالملک الحوثی کے قریبی عزیز طہ المتوکل کو نامعلوم افراد نے'لو' میزائل سے نشانہ بنایا۔ یہ واقعہ صنعاء کےوسط میں فج عطان کے مقام پر پیش آیا تاہم حوثی وزیر اس حملے میں بال بال بچ گئے۔

خیال رہے کہ حوثی ملیشیا نے مئی 2018ءکو طہ متوکل کو وزیرصحت کےعہدے پر تعینات کیا تھا۔ طہ متوکل کا شمار حوثیوں کےایک متنازع مبلغ کے طورپر ہوتا ہے۔ طہ متوکل حوثی لیڈر عبدالملک الحوثی کا قریبی عزیز اور بہنوئی ہے۔ وہ مساجد میں تقاریر کے ذریعے حوثی ملیشیا کی حمایت اور حکومت کے خلاف پروپیگنڈہ کرتا رہا ہے۔