سعودی اور اماراتی وفود کی سوڈانی عسکری کو نسل کے سربراہ سے ملاقات
جنرل البرھان کی طرف سے سعودیہ، امارات کے تعاون کا خیر مقدم
سوڈان کی فوجی عبوری کونسل کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرھان عبدالرحمان نے سوڈان کے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ مثالی تعلقات کی تحسین کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سوڈانی قوم کے امارات اور سعودیہ کے ساتھ ازلی تعلقات قائم ہیں اور آنے والے دور میں یہ تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق سوڈانی عسکری کونسل کے سربراہ کی طرف سے یہ بیان سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ایک مشترکہ وفد سے ملاقات کے بعد جاری کیا گیا۔
سعودیہ اور امارات کے اعلیٰ سطحی وفد نے منگل کو خرطوم میں مسلح افواج کے ہیڈ کواٹر میں جنرل عبدالفتاح البرھان عبدالرحمان سے ان کے دفتر میںملاقات کی۔ عرب ممالک کے وفد نے سوڈانی عسکری کونسل کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
اماراتی اور سعودی وفد نے سوڈان کی عسکری کونسل کے وائس چیئرمین جنرل محمد حمدان دقلو موسیٰ سے بھی ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں وفد کےارکان نے سوڈانی قیادت کو یقین دلایا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سوڈانی قوم کی ہرممکن مدد کے لیے تیار ہیں۔
-
سوڈان : مظاہرین کا دھرنا مسلسل 11 ویں روز جاری
سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں منگل کو فوج کی جنرل کمان کے ہیڈ کوارٹر کے اطراف ...
بين الاقوامى -
امریکا، برطانیہ اور ناروے کا سوڈان میں "جامع مکالمے" کا مطالبہ
امریکا ، برطانیہ اور ناروے نے ایک مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ سوڈان میں عبوری ...
بين الاقوامى -
شاہ سلمان کی سوڈان کو فوری انسانی امداد کی فراہمی کی ہدایت
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نےسوڈان میں سیاسی تبدیلی کے عمل ...
مشرق وسطی