سعودی عرب 2020ء میں 'جی 20' سربراہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
سعودی عرب 20 بڑی معاشی طاقتوں کے نمائندہ گروپ 'جی 20' کے 21 اور 22 نومبر 2020ء کو ہونے والے پندرہویں سالانہ سربراہ اجلاس کی میزبانی کرے گا۔
سعودی عرب نے 'جی 20' سربراہ اجلاس کی میزبان ملنے کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ اجلاس سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان عبدالعزیز آل سعود کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔ اجلاس میں بین الاقوامی سطح کے معاشی مسائل پر بحث کی جائے گی۔
خیال رہے کہ 'جی 20' گروپ میں دنیا کی دو تہائی آبادی،85 فی صد عالمی معیشت اور 75 فی صد عالمی تجارت کرنے والے ممالک شامل ہیں۔
جی 20 کے سنہ 2020ء میں ہونے والے اجلاس میں سعودی عرب کی طرف سے گروپ کے ارکان کے سامنے اہداف کے حصول، اجلاس کے ایجنڈے میں شامل اقتصادی تجاویز پر عالمی اتفاق رائے پیدا کرنے اور عالمی اقتصادی استحکام و ترقی پر مثبت تجاویز پیش کی جائیں گی۔
اجلاس میں مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا کے خطوں کو درپیش معاشی مسائل بھی زیر بحث لائے جائیں گے۔
اس اجلاس میں سعودی عرب کی دعوت پر بین الاقوامی،علاقائی تنظیموں کی شرکت اور بڑے معاشی گروپوں کی شرکت بھی یقینی بنائی جائے گی۔
-
سعودی ولی عہد کی جی 20 سربراہ اجلاس میں شرکت کے بعد موریتانیہ آمد
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان موریتانیہ کے سرکاری دورے پر ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب "جی 20" گروپ کی تین رکنی کمیٹی میںشامل
ارجنٹائن کی میزبانی ہونے والے "جی 20" گروپ کے اجلاس میں سعودی عرب ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب 2020ء میں جی 20 سربراہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں منعقدہ گروپ20 کے دو روزہ سربراہ ...
بين الاقوامى