دبئی: کارپارکنگ ملازم کی جانب سے خاتون کو کارچلانے سے روکنے کے واقعے کی تحقیقات
پارکنگ اسٹینڈ کے ایک ملازم کی کار کے اوپر چڑھ کرروکنے کی کوشش کی ویڈیو وائرل
متحدہ عرب امارات کے سیاحتی اور تجارتی مرکز دبئی میں کار پارکنگ ملازم کی طرف سے ایک خاتون کو گاڑی چلانے سے روکنے کی کوشش کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکام نے اس کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی فوٹیج میں پارکنگ اسٹینڈ سے باہر نکلنے والی ایک کار کے بونٹ پر ایک شخص کو اچھل کر سوار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے جو خاتون ڈرائیور کو گاڑی نہ چلانے کی تاکید کر رہا ہے۔ خاتون گاڑی چلانے کی کوشش کرتی ہے تووہ نیچے گر جاتا ہےاور پھر کار پر چڑھ دوڑتا ہے۔ اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد حکام کے اس کی تحقیقات شروع کی ہیں۔
دبئی پولیس کے سیکیورٹی اطلاعات کے ترجمان کرنل فیصل القاسم نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی فوٹیج بر دبئی کے مقام پر بنائی گئی جہاں ایک کار پارکنگ ملازم نے خاتون کار ڈرائیور کو کار چلانے سے روکنے کی کوشش کی اور کار کے آگے کھڑا ہو گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کار روکنے والے شخص اپنی اور دوسرے شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کی کوشش کی۔ اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ بر دبئی میں کار پارکنگ کے ملازم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
دوسری جانب گرفتار شخص کا موقف بھی سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ خاتون نے پارکنگ اسٹینڈ سے جو کار باہر نکالی اس کا انٹری ٹکٹ اسے نہیں دیا گیا بلکہ خاتون نے ایک غلط ٹکٹ اسے تھما دیا تھا۔ اس نے خاتون کو ایک غلط ٹکٹ دینے پر گاڑی پارکنگ سے باہر نکلنے سے روکنے کی کوشش کی۔ تاہم خاتون کار ڈرائیور نے پارکنگ ملازم کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے اسے اسی گاڑی کا ٹکٹ دیا۔
-
دبئی: ٹریفک قوانین کے "پاسدار" ڈرائیوروں پر سے جرمانہ ختم کرنے کا منصوبہ
دبئی میں پولیس کی جانب سے رواں ہفتے "ٹریفک خلاف ورزیوں کا تصفیہ" نام سے ...
مشرق وسطی -
دبئی پولیس نے چوری کی خطرناک ترین واردات سے متعلق تفصیلات جاری کر دیں
دبئی کی پولیس نے 3 لاکھ درہم مالیت کا 3.27 قیراط کا ہیرا چُرا کر اسمگل کرنے والے ...
مشرق وسطی -
دبئی میں ایک اور "دیوانے" کی جان لیوا نوعیت کی سیلفی
کچھ روز قبل روسی ماڈل ویکی اوڈنٹوکووا کی جانب سے دبئی کے ایک میرینا ٹاور سے لی گئی ...
بين الاقوامى