تیل کی رسد کے حوالے سے راست اقدام کریں گے: سعودی وزیر توانائی
سعودی وزیر توانائی خالد الفالح نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ اوپیک تنظیم تیل کی منڈی کی ضروریات کا خیال رکھے گی اور مملکت اس سلسلے میں ہمیشہ کی طرح درست اقدام کرے گی۔ تاہم سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ وہ یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ آیا تیل کی قلت ہے کیوں کہ متعلقہ ڈیٹا بالخصوص امریکا سے آنے والی اطلاعات کے مطابق ابھی تک ذخیرے کی سطح بلند ہے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی کو دیا گیا الفالح کا یہ بیان جدہ میں اوپیک تنظیم اور اس کے باہر تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک (جن میں سعودی عرب اور روس شامل ہیں) کی وزارتی سطح کی کمیٹی کے اجلاس سے قبل سامنے آیا۔ الفالح نے واضح کیا کہ اوپیک جون کے اواخر میں تنظیم کے اجلاس سے قبل تیل کی پیداوار کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کرے گی۔
سعودی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ اوپیک کو دو بنیادی اصولوں پر چلنا ہے۔ پہلا یہ کہ تیل کی عالمی منڈی کو درست توازن کی جانب برقرار رکھا جائے اور دوسرا یہ کہ تیل کے اسٹاک کو نارمل سطح پر واپس لایا جائے۔
خالد الفالح نے سعودی عرب کے دو پمپمنگ اسٹیشنوں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد منگل کے روز باور کرایا تھا کہ مملکت کی جانب سے خام تیل کی پیداوار اور برآمدات کا سلسلہ بنا کسی وقفے کے جاری رہے گا۔
-
مراکشی فرمانروا کی سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پرحملوں کی مذمت
مراکش کے فرمانروا شاہ محمد ششم نے سعودی عرب میں رواںہفتے کے دوران تیل ...
بين الاقوامى -
سعودی آرامکو کی تنصیبات پرحملے حوثیوں کے ایرانی آلہ کار ہونے کا مظہر:شہزادہ خالد بن سلمان
یمن کے حوثی باغیوں کے سعودی آرامکو کی تنصیبات پر حملے اس بات کا مظہر ہیں کہ ...
بين الاقوامى -
پاکستان : سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت
پاکستان نے سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں تیل کی تنصیبات پر منگل کے روز ڈرون حملوں ...
پاكستان