ایران ملیشیاؤں کے بیج بو رہا ہے، اس کے اقدامات ریاست جیسے نہیں: الجبیر
سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے باور کرایا ہے کہ جمعے کی شب مکہ مکرمہ میں ہونے والے اسلامی سربراہ اجلاس نے ایرانی کارستانیوں کی مذمت کی ہے اور اس کا پیغام واضح ہے۔
الجبیر کے مطابق ایران کے تصرفات اس ریاست جیسے نہیں ہیں جو احترام حاصل کرنا چاہتی ہو بلکہ ایران تو ملیشیاؤں کو پران چڑھاتا ہے اور سفارت خانوں کو دھماکوں سے اڑاتا ہے اور یہ ریاستوں کا اسلوب نہیں ہے۔
مکہ مکرمہ میں رات گئے اسلامی سربراہ اجلاس کے اختتام کے بعد ہفتے کو ایک پریس کانفرنس میں سعودی وزیر مملکت نے کہا کہ سعودی عرب دو روز میں 3 سربراہ اجلاس کی میزبانی میں کامیاب رہا جس کے لیے تمام اداروں نے بہت بڑی کاوش کی۔
الجبیر کے مطابق عالم اسلام قدرتی وسائل اور صلاحیتوں سے مالا مال ہے لہذا ان سے فائدہ اٹھا کر معیار زندگی کو بلند کیا جا سکتا ہے ،،، تاہم وجود بھی ہیں جو دہشت گردی کی سپورٹ اور فرقہ واریت پھیلانے کے واسطے کوشاں ہیں اور ایران کی طرح پڑوسی ممالک کی خود مختاری کا احترام نہیں کرتے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اسلامی سربراہ اجلاس نے باور کرایا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا حل دو ریاستی حل اور ایسی فلسطینی ریاست کے قیام کی بنیاد پر ہے جس کا درالحکومت بیت المقدس ہو۔
-
اسلام کی خدمت میں سعودی عرب کا قائدانہ کردار رہا ہے : عرب اور عالمی میڈیا
مکہ مکرمہ میں خلیج تعاون کونسل اور عرب لیگ کے ہنگامی اجلاسوں اور 14 ویں اسلامی ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب 2019ء میں دنیا میں تیزی سے نمو کرنے والی بڑی معیشتوں میں شامل
سعودی عرب 2019ء میں دنیا میں تیزی سے نمو کرنے والےکی بڑی معیشتوں میں شامل ...
بين الاقوامى -
وزیر اعظم نے مسجد نبویﷺ میں نماز عصر ادا کی، رات عمرہ ادا کریں گے
عمران خان مکہ المکرمہ میں ہونے والے اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی عرب ...
پاكستان