ایرانی معیشت غیرمعمولی دبائو کا شکار ہے:قطری وزیرخارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

قطر کے وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے کہا ہے کہ 40 سال سے ایران پرعاید معاشی پابندیوں کے باعث ایرانی معیشت سخت ترین دبائو کا شکار ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق لندن میں صحافیوں سےبات چیت میں قطری وزیرخارجہ نے کہا کہ دوحہ کشیدگی میں کمی لانے کے لیے امریکا اور ایران دونوں کےساتھ بات چیت کررہا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ دونوں ملک بات چیت کے ذریعے تنازعات کا حل نکالیں اور کوئی درمیانہ راستہ اختیار کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قطر نے امریکا اور ایران کےدرمیان اختلافات کم کرنے کی موثر کوششیں کی ہیں اور یہ کوششیں مزید بھی جاری رکھی جائیں گی۔

قطری وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کو ہمیشہ کےلیے جاری نہیں رکھا جا سکتا۔ دونوں‌ ملکوں کو کشیدگی کی آخری حدوں میں داخل ہونے کے بجائے باہرنکلنے کا راستہ تلاش کرنا چاہیے۔

گذشتہ بدھ کوامیرقطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے ایرانی صدرحسن روحانی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ اس موقع پر امیر قطر نے خلیجی ملکوں کی پالیسی کو ہدف تنقید بنایا۔

الشیخ تمیم بن حمد بن آل ثانی نے کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں