.

سعودی عرب: "جدہ سیزن'' کے پروگرام کےتحت سیاحتی ویزہ تین منٹ میں دستیاب

ترقیاتی مواقع کے اظہار اور مملکت کی سیاحتی اہمیت کو اجاگر کرنے کی کوشش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں سیاحت کے فروغ کے لیے قائم 'جدہ سیزن' ؛پروگرام کے تحت صرف تین منٹ میں آن لائن سیاحتی ویزہ جاری کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ انتہائی مختصر وقت میں ویزے کے حصول کا یہ منفرد پروگرام ہے جس کا مقصد سعودی عرب میں ترقیاتی مواقع کا کو نمایاں کرنے کے ساتھ عالمی سطح پر سعودی عرب کے سیاحتی مقامات کواجاگر کرنا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق 'جدہ سیزن' پروگرام کی طرف سے آن لائن سیاحتی ویزہ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ تعداد میں سیاحوں کو جدہ لانا اور انہیں ساحلی شہر کی دل فریب خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

'موسم جدہ' پروگرام کے جنرل سپروائزر انجینیر رائد ابو زنادہ نے کہا کہ ان کے سیاحتی پروگرام سے بالعموم پورے سعودی عرب بالخصوص جدہ میں سیاحت کے پھلنے پھولنے میں مدد ملے گی۔

انہوں‌ نے کہا کہ آن لائن سیاحتی ویزہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سیاح حضرات جدہ میں ہونے والی موسمی سرگرمیوں میں شرکت کی ٹکٹ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ ٹکٹ ویزہ کےحصول کےفوری بعد حاصل کی جا سکیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی غیرملکی سیاح کوجدہ کا سیاحتی ویزہ صرف تین منٹ میں فراہم کیا جائے گا۔ سیاحوں کے لیے sharek.sa پر خود کو رجسٹرڈ کرانا ہوگا اور رجسٹریشن کےدوران دی گئی معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔

ایک سوال کے جواب میں جدہ سیزن 8 جون سے 18 جولائی 2019ء تک جاری رہے گا۔ سیاحتی ویزہ کے حصول کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں۔ سیاح حضرات خاندان کے ہمراہ اور انفرادی طورپر بھی ویزہ حاصل کرسکتے ہیں۔