سعودی عرب : واٹر ڈیسیلینیشن پلانٹ کے نزدیک حوثیوں کا میزائل حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

یمن مین آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد کی فورسز کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی کے مطابق بدھ کی شب سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق 10:23 پر حوثیوں کی جانب سے داغا جانے والا ایک میزائل مملکت کے شہر الشقیق میں واٹر ڈیسیلینیشن پلانٹ کے قریب آ کر گرا۔ تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان نے واضح کیا کہ عسکری اور سیکورٹی ادارے حملے میں استعمال کیے جانے والے میزائل کی نوعیت متعین کرنے پر کام کر رہے ہیں۔ ادھر ایران نواز حوثی ملیشیا اپنے ذرائع ابلاغ کے ذریعے اس دہشت گرد کارروائی کی مکمل ذمے داری قبول کرتے ہوئے اعلان کر چکی ہے کہ حملے میں کروز میزائل استعمال کیا گیا۔

کرنل ترکی المالکی نے مزید کہا کہ شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا جنگی جرم کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد حوثی ملیشیا کا اعتراف اس بات کا ثبوت ہے کہ اسے جدید نوعیت کا اسلحہ مل رہا ہے۔ ایرانی نظام کی جانب سے حوثیوں کو اس دہشت گردی کے سلسلے میں پوری حمایت حاصل ہے۔ اسی بنا پر وہ سلامتی کونسل کی متعلقہ قرار دادوں 2216 اور 2231 کی مسلسل خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

عرب اتحاد کے ترجمان کے مطابق دہشت گرد حوثی ملیشیا مختلف نوعیت کے ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے لیے الحدیدہ کی بندرگاہ کو استعمال کر رہی ہے جس کے سبب علاقائی اور بین الاقوامی امن خطرے میں پڑ گیا ہے۔ انہوں نے باور کرایا کہ عرب اتحاد کی مشترکہ قیادت اس دہشت گرد ملیشیا کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے سخت اور فوری اقدامات کرے گی تا کہ شہریوں اور شہری تنصیبات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ المالکی نے مزید کہا کہ اس نوعیت کی دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درامد کے ذمے دار دہشت گرد عناصر کا احتساب کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں