عراق: سخت گرمی میں فٹبال کا کھلاڑی میدان میں بے ہوش

فٹبال لیگ کے میچوں کا شیڈول تبدیل کرنے کے مطالبات شدت اختیار کر گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

عراق میں جاری فٹبال لیگ کے میچ دوپہر کے وقت منعقد نہ کرانے کے مطالبات میں اس وقت شدت آنا شروع ہو گئی جب سخت گرمی میں کھیلے جانے والے ایک میچ کے دوران انڈسٹریز کلب کا ایک کھلاڑی گر کر بے ہوش گیا۔

ان دنوں عراق میں شدید گرمی کے دوران عراقی فٹبال لیگ کے میچز کھیلے جا رہے ہیں۔ میچوں کے دوران درجہ حرارت چالیس سے پنتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔

یاد رہے فٹبال لیگ کے میچ فلڈ لائٹس نہ ہونے کے باعث سخت گرمی میں کھیلے جا رہے ہیں، تاہم گرمی کی وجہ سے کھلاڑی کے غش کھا کر گرنے کے واقعے کے بعد میچوں کا شیڈول تبدیل کرنے کے مطالبات بڑھ گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں