حوثی ملیشیا نے ملک میں 76 مساجد شہید کرڈالیں: یمنی وزیراوقاف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن کے وزیر اوقاف و مذہبی امور احمد عطیہ نے ایران نواز حوثی ملیشیا پر مساجد اور عبادت گاہوں پر حملوں کا الزام عاید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنہ 2014ء کے بعد حوثیوں نے یمن میں 76 مساجد کو بم دھماکوں میں شہید کیا۔

العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ‌ کے مطابق ایک پریس کانفرنس سےخطاب میں یمنی وزیر نے بتایا کہ حوثیوں کی طرف سے مساجد کو کئی طرح سے نشانہ بنایا جاتا رہا۔ درجنوں مساجد کو بارود سے اڑا دیا گیا۔ کئی مسجدوں کو مورچوں اور اسلحہ کے ڈپوئوں میں تبدیل کیا گیا۔ یہاں کہ بعض مساجد میں فرقہ وارانہ سرگرمیاں اور ’قات‘ جیسی نشہ آور بوٹی کھانے کے لئے منعقد ہونے والی مجالس کے لئے استعمال کیا جانے لگا۔

انہوں نے بتایا کہ حوثی باغیوں کے ہاتھوں اب تک 76 مساجد شہید کی جا چکی ہیں۔ مساجد پر حملے حوثیوں کی دین کے معاملے میں کھلی اشتعال انگیزی ہے۔ احمد عطیہ نےکہا کہ یمن کی تاریخ میں مساجد اور دینی مدارس کی تباہی ایسی مثال نہیں دیکھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں