شام میں چرچ کے نزدیک کار بم دھماکے کی تصاویر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شام کے شمال مشرقی شہر قامشلی میں جمعرات کی سہ پہر ایک چرچ کے نزدیک دھماکا ہوا۔

خود کش دھماکے کے نتیجے میں مسیحی اکثریت والا شہر کا وسطی علاقہ گونج اٹھا۔ دھماکے کے بعد جائے وقوع سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔

العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کے نمائندے کے مطابق اس دوران ایمبولینس اور فائر بریگیڈز کی گاڑیاں دھماکے کے مقام پر پہنچ گئیں جب کہ سرکاری سیکورٹی فورسز نے صحافیوں کو قریب آنے سے روک دیا۔

جانی نقصان کے کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں ملی تاہم عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے مقام کے مقابل عمارت میں آگ بھڑک اٹھی اور اس میں موجود افراد پھنس کر رہ گئے۔

رواں سال جون کے وسط میں قامشلی شہر میں ایک خود کش بم بار نے گولہ بارود سے بھری اپنی گاڑی کو کرد سیکورٹی فورسز کے ہیڈ کوارٹر کے نزدیک دھماکے سے اڑا دیا تھا۔ اس واقعے میں ایک بچے سمیت سات شہری زخمی ہوئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں