بیت المقدس کے عرب اور فلسطینی تشخص کو مسخ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی :الازھر
مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کی شدید مذمت
مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازھر نے فلسطین کے تاریخی شہر بیت المقدس میں صور باھر کی وادی الحمص کالونی میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے۔ عالمی درسگاہ کا کہنا ہے کہ بیت المقدس اور فلسطین کے اسلامی اور عرب تشخص کو مسخ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جامعہ الازھر کی طرف سے بیت المقدس میں فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے نکال باہر کرنے اور ان کے مکانات کی مسماری کی شدید مذمت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکڑوں قابض فوجیوں کو نہتے فلسطینیوںکے گھروں پر چڑھائی کر کے فلسطینیوں کو ان گھروں اوردیگر املاک سے محروم ناقابل معافی ہے۔
بیان میں اسرائیل کو خبر دار کیا گیا ہے کہ وہ فلسطینی اراضی اور املاک پر غاصبانہ قبضے کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔ مظلوم فلسطینی قوم کو اپنے وطن میں امن کے ساتھ زندہ رہنے کا حق حاصل ہے اور صہیونیوں کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ القدس اور فلسطین کے اسلامی اور عرب تشخص کو برباد کرے۔
جامعہ الازھر نے بیت المقدس میں فلسطینیوں کی املاک کی مسماری کی صہیونی کارروائیوں پر عالمی برادری سے فوری حرکت میں آنے اور فلسطینیوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
-
سعودی عرب کی بیت المقدس میں فلسطینی مکانات مسماری کی شدید مذمت
سعودی عرب نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں صورباھر کی وادی الحمص کالونی میں ...
مشرق وسطی -
عالمی برادری خطے میں جہازرانی کا تحفظ کرے: سعودی عرب
مقبوضہ بیت المقدس کے نواح میں اسرائیلی قابض حکام کی کارروائی میں فلسطینی مکانوں کی ...
مشرق وسطی -
بیت المقدس کے نواح میں فلسطینیوں کے گھر مسمار کیے جانے پر بین الاقوامی مذمت
اقوام متحدہ نے ٹویٹر پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ اس کے ذمے ...
بين الاقوامى