آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک کے تحفظ کے برطانوی مشن کے حامی ہیں: ڈنمارک
ڈنمارک نے آبنائے ہرمز میں عالمی جہاز رانی کے تحفظ کے لیے برطانیہ کی طرف سے یورپی قیادت میں مشن کی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔ ڈینش حکام کا کہنا ہے کہ کوپن ہیگن آبنائے ہرمز میں کسی بھی فوجی مشن میں شمولیت پر غور کرے گا۔
ڈینش وزیر خارجہ جیب کوفوڈ نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی حکومت برطانیہ کی طرف سے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے تحفظ کے مجوزہ اقدام کو مثبت نظر سے دیکھتی ہے۔
ان کا مزید سمندر کے کنارے واقع ہونے والے ملک کی حیثیت سے ڈنمارک کا آزادانہ آبی ٹریفک کی روانی کو ضروری سمجھتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈینش پارلیمنٹ آبنائے ہرمز میں کسی بھی سیکیورٹی مشن میں شمولیت پر غور کرے گی۔
ادھر برطانوی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ برطانوی بحری جنگی جہاز 'مائونٹ روز' اس وقت خلیجی پانیوں میں موجود ہے۔ برطانوی علم بردار مزید بحری جہاز بھی اس میں شامل ہوں گے۔
ترجمان نے کہا کہ آبی ٹریفک کی روانی کا تسلسل وقت کی اہم ترین ضرورت، عالمی تجارتی نظام اور بین الاقوامی معیشت کے لیے ضروری ہے۔
-
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام برطانوی جہازوں کے لیے "فریگیٹ" کا ہمراہ ہونا لازم
برطانوی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حالیہ طور پر خلیج کے علاقے میں موجود برطانوی ...
بين الاقوامى -
ضرورت پڑی تو تہران جانے کے لیے تیار ہوں : پومپیو
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ تہران جانے کے لیے ...
بين الاقوامى -
خلیجی اور عرب ملک مل کر محفوظ جہاز رانی کو یقینی بنائیں گے: کویتی حکام
کویت میں بندرگاہوں کی نگراں اتھارٹی کے مینیجر کا کہنا ہے کہ خلیج کے کھلے سمندر میں ...
مشرق وسطی