اردن کے فرماں روا نے اچانک گاڑی سے اُتر کر لوگوں کو حیران کر دیا
سوشل میڈیا پر اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ دوم کا ایک وڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ دارالحکومت عمان کی ایک سڑک پر اپنی گاڑی سے اتر کر چلتے پھرتے نظر آ رہے ہیں۔
شاهد بالفيديو: الملك يوقف موكبه عند دوار الداخلية لمصافحة مجموعة من العاملين في الميدان من بينهم شرطيات سير وعامل وطن، ويثني على جهودهم وإخلاصهم في العمل pic.twitter.com/3hxijuH56T
— جريدة الغد (@AlghadNews) August 4, 2019
شاہ عبداللہ دوم نے اتوار کے روز ایک چورنگی پر متعدد لوگوں کو حیران کر دیا۔ اردن کے فرماں روا نے ٹریفک پولیس کی خواتین اہل کاروں اور صفائی کرنے والے ورکر سے مصافحہ کیا اور لگن کے ساتھ کام کرنے پر ان کی تعریف کی۔
گاڑی میں واپس بیٹھنے سے پہلے شاہ عبداللہ نے مذکورہ افراد کے ساتھ یادگاری تصویر بھی بنوائی۔
سوشل میڈیا پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اردن کے فرماں روا کی تواضع اور اپنے ہم وطنوں کے لیے سپورٹ کو پسند کیا۔