اسرائیل کی نئی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں: فلسطین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

فلسطینی اتھارٹی کے وزیرخارجہ ریاض المالکی نے کہا کہ اسرائیل میں منگل کے روز ہونےوالے انتخابات کے نتیجے میں وجودمیں آنے والی کسی بھی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

مالکی نے نامہ نگاروں کو بتایا "سب سے پہلے ، ہم اسرائیل میں انتخابات کے جمہوری نتائج کا احترام کرتے ہیں۔ اسرائیل میں کون حکومت تشکیل دے سکے گا۔ ہمارے پاس اس کا کوئی جواب نہیں مگر نئی حکومت کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کرنے کے لیے ان کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں۔"

فلسطینی وزیرخارجہ جو صدر محمود عباس کے ناروے کے دورے میں ان کے ہمراہ تھے نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ ہم نے انتخابی مہم یا انتخابی نتائج میں مداخلت نہیں کی اور نہ ہی ہم اسرائیل میں ممکنہ حکومت کے قیام میں مداخلت نہیں کریں گے۔

قبل ازیں فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ نے منگل کے روز کہا تھا کہ ان کی حکومت اسرائیلی انتخابات کے نتائج پر اس وقت تک اعتماد نہیں کرتی جب تک کہ اسرائیل مغربی کنارے میں قبضہ ختم کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔

اشتیہ نے بیت المقدس میں کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اسرائیل کے اقتدار میں رہنے والے کھڑے ہوں اور دنیا کو بتائیں کہ وہ اس قبضے کے خاتمے کے لئے تیار ہیں۔

اشتیہ کے مطابق کہا کہ آنے والے وقت میں فلسطینی اتھارٹی بہت سے اقدامات کا ارادہ رکھتی ہے تاہم انہوں نے اس کی وضاحت نہیں کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں