مصر کے خلاف اخوان المسلمون کی مہم ناکام ہوگی: قرقاش
متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے کہا ہے کہ کالعدم اخوان المسلمون مصر کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش کر رہی تھی مگر اس کی سازش بری طرح ناکام ہوئی ہے۔
انہوں نے ہفتے کے روز اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پرایک ٹویٹ میں کہا کہ میڈیا پلیٹ فارمز سے مصری ریاست اور اس کے اداروں کے خلاف شروع کی گئی مہم کو ناکام بنا دیا ہے۔
حملة الإخوان المنظمة ضد مصر واستقرارها فشلت فشلا ذريعا، منصات الإعلام الموجه والمدعوم يقابلها دعم شعبي حقيقي للدولة المصرية ومؤسساتها، مصر تتعافى وتواجه التحديات بإصرار يوميا والواقع غير الذي يروج له هذا الإعلام الحزبي الممول خارجيا.
— د. أنور قرقاش (@AnwarGargash) September 21, 2019
ان کا کہنا ہے کہ مصر اور اس کے استحکام کے خلاف اخوان کی منظم مہم بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ حکومت اور ریاست کے خلاف منظم پالیسی کے تحت شروع کیے گئے ابلاغی پلیٹ فارمز سے مصرکو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش بری طرح ناکام بنا دی گئی ہے۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مصر کو روزانہ کی بنیاد پر چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اخوان المسلمون کے حامی بیرون ملک سے فنڈنگ کے ذریعے مصر میں شورش پھیلانے کی مذموم کوششیں کرتے ہیں مگر انہیں اس میں بری طرح ناکامی ہوگی۔
-
سعودی عرب پر دہشت گرد حملہ خطر ناک جارحیت ہے : قرقاش
متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے خارجہ امور انور قرقاش نے باور کرایا ہے کہ سعودی عرب ...
مشرق وسطی -
یمن کے حوالے سے مشترکہ بیانات سعودی عرب اور امارات کی تزویراتی شراکت کی دلیل ہیں : قرقاش
متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش کا کہنا ہے کہ یمن کی ...
مشرق وسطی -
یمنی حکومت اور ایس ٹی سی کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات کریں: انور قرقاش
متحدہ عرب امارات کے وزیرمملکت برائے امورخارجہ انور قرقاش نے کہا ہے کہ یمنی حکومت ...
بين الاقوامى