فلسطینی اراضی پر اسرائیلی قبضہ انسانی المیہ ہے : اردنی فرماں روا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ دوم نے باور کرایا ہے کہ دوسری عالمی جنگ کے اختتام کے بعد سے دنیا کو نقل مکانی کے سب سے بڑے عمل کا سامنا ہے۔

منگل کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے متفق ہوئے بغیر علاقائی استحکام کھوکھلا رہے گا۔

شاہ عبداللہ نے واضح کیا کہ فلسطینی اراضی پر اسرائیلی قبضے کا جاری رہنا ایک انسانی المیہ ہے۔ انہوں نے باور کرایا کہ فلسطینی عوام اپنے مکمل حقوق حاصل کرنے کے مستحق ہیں۔

اردن کے فرماں روا کے مطابق انصاف کے ذریعے لوگوں کی زندگی بہتر بنائی جانی چاہیے اور اس حوالے سے ناکام کی کوئی گنجائش نہیں۔

اس سے قبل منگل کے روز امریکی چینل MSNBC کو دیے گئے ایک انٹرویو میں شاہ عبداللہ نے مقبوضہ فلسطینی اراضی پر اسرائیلی کارستانیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ نسل پرستانہ بنیاد پر اسرائیلی کارروائیاں مشرق وسطی میں تنازع پیدا کر رہی ہیں ،،، ایک ریاستی حل سب کے لیے تباہ کن ثابت ہو گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں