
سعودی عرب میں متعین امریکی سفیر جان ابی زید نے ریاض میں کنگ عبداللہ مالیاتی مرکز کا دورہ کیا۔ یہ مرکز مملکت میں 'سرمایہ کاری آئیکون' سمجھا جاتا ہے۔ ان کے اس دورے کی تصاویر سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہیں۔
جان ابی زید نے اس موقعے پر کہا کہ میں نے اس سعودی منصوبے اور اس کی کامیابی میں سب سے بڑی امریکی کمپنیوں کے تعاون سے بہت کچھ سیکھا۔
زيارات السفير #أبي_زيد: قمت بزيارة رائعة ل #مركز_الملك_عبدالله_المالي برفقة المدير التنفيذي للمركز توم ديفيس. تعلمت الكثير عن هذا المشروع السعودي ومساهمات أكبر الشركات الأمريكية في نجاحه. pic.twitter.com/BQdNd3mYfC
— U.S. Mission to KSA (@USAinKSA) November 5, 2019
اس موقع پر جان ابی زید کے ہمراہ مرکز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹام ڈیوس بھی موجود تھے۔
دارالحکومت الریاض کے شمال میں واقع یہ سرمایہ کاری مرکز مملکت میں سرمایہ کاری کا آئیکون سمجھا جاتا ہے۔ یہاں 59 فلک بوس عمارتیں موجود ہیں۔ اس مرکز کا رقبہ 1.6 ملین مربع میٹر ہے ۔ مرکزمیں ایک برقی ٹرین اسٹیشن ، مقامی اور بین الاقوامی بینک اور متعدد ہوٹل اور رہائشی یونٹ بھی شامل ہیں۔
توقع ہے کہ شاہ عبداللہ فنانشل سینٹر اگلے سال سعودی عرب میں جی 20 سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔