عراق میں مظاہرین کے خلاف ایرانی ساختہ بموں کا استعمال: ایمنسٹی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ عراق میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران مظاہرین کے خلاف استعمال ہونے والے بم ایرانی ساختہ ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عراق میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال نہیں کیا جاتا بلکہ باقاعدہ مظاہرین کو ہدف بنا کر نشانہ بنایا جاتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عراقی حکام کو نئے شواہد ملے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے بجائے ان کو ہلاک کرنے کے لیے ایرانی ساختہ آنسو گیس کا استعمال کیا۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کی ایک سابقہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ عراق میں مظاہرین کےخلاف 40 ملی میٹر دھانے والے گیس کے گولے استعمال کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق نئے شواہد سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ہلاکت خیز بم زیادہ تر حصہ ایرانی دفاعی صنعت کے تیار کردہ ہیں۔ ان میں بیشتر M651 اور M713 طرزکے گولے شامل ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق ایران اور صربیہ کے تیار کردہ آنسوگیس کے بموں سے چار گنا زیادہ ہلاکتیں ہوتی ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے عراقی حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ بغداد اور دوسرے شہروں میں ہونے والےمظاہروں کے دوران مظاہرین کو منتشرکرنے کے لیے ہلاکت خیز آنسوگیس کا استعمال فوری طورپر بند کرے اور آنسوگیس کی شیلنگ سے ہونے والی ہلاکتوں کی جامع تحقیقات کی جائیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں