سعودی عرب کی بورکینا فاسو میں فوجی کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے افریقی ملک بورکینا فاسو کے شمالی صوبے سوم میں ایک فوجی کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اس حملے کے نتیجے میں درجنوں عام شہری اور فوجی بھی ہلاک ہو گئے تھے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بور کینا فاسو میں فوجی کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کے اہل خانہ اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ وزارت خارجہ نے بورکینا فاسو کیمپ پرحملے میں زخمی ہونے والے شہریوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ سعودی عرب نے بورکینا فاسو میں دہشت گردی، انتہا پسندی اور ہرطرح کے تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل بورکینا فاسو میں ایک فوجی کیمپ پرحملے میں 7 فوجی ہلاک ہوگئے تھے جب کہ جوابی کارروائی میں 80 سے زاید عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں