بغداد میں امریکی سفارت خانہ کے نزدیک واقع چوک اور بلد ائیربیس پر راکٹ باری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے کے نزدیک واقع ایک چوک میں کاتیوشا راکٹ گرنے کے بعد دھماکے کی آواز سنی گئی ہے لیکن اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

امریکی سفارت خانہ بغداد کے انتہائی سکیورٹی والے گرین زون میں واقع ہے۔اسی علاقے میں غیر ملکی سفارت خانے،عراقی حکومت کے دفاتر اور پارلیمان کی عمارت واقع ہے۔

Advertisement

ادھر بغداد سے 80 کلومیٹر شمال میں واقع بلد ائیربیس میں دو کاتیوشا راکٹ گرے ہیں۔اس ہوائی اڈے پر امریکی فوجی تعینات ہیں۔عراق کے دو سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ ان راکٹوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

یہ راکٹ باری بغداد میں سپاہِ پاسداران انقلاب ایران کی القدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی امریکا کے فضائی حملے میں ہلاکت کے ایک روز بعد کی گئی ہے۔فوری طور پر کسی گروپ نے اس راکٹ حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں