خلیجی ریاست سلطنت آف عُمان کے فرمانروا سلطان قابوس بن سعید آج ہفتے کے روز انتقال کرگئے۔ مرحوم کچھ عرصے سے صاحب فراش تھے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سلطنت عُمان کے صدر دفتر سے جاری ایک بیان میں ہفتے کو علی الصباح سلطان بن قابوس بن سعید کی وفات کا اعلان کیا گیا۔ اس کے بعد عُمان کی سرکاری نیوز ایجنسی اور سرکاری ٹیلی ویژن چینل پر بھی ان کی وفات کی خبر نشر کی گئی ہے۔
بقلوب مؤمنة بقضاء الله وقدره وببالغ الحزن وجليل الأسى ممزوجين بالرضا التام والتسليم المطلق لأمر الله ينعي ديوان البلاط السلطاني المغفور له بإذن الله تعالى مولانا حضرة صاحب الجلالة السلطان #قابوس_بن_سعيد بن تيمور المعظم الذي اختاره الله إلى جواره مساء يوم الجمعة 10يناير لعام2020م
— وكالة الأنباء العمانية (@OmanNewsAgency) January 11, 2020
سلطان قابوس بن سعید کی وفات کے بعد ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ آئندہ 40 دن تک سلطان کے سانحہ ارتحال پر ملک کا پرچم سرنگوں رہے گا۔
شاہی دیوان کی طرف سے جاری بیان میں مرحوم سلطان قابوس کی ملک وقوم کے لیے شاندار خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سلطان قابوس نے 50 سال تک ملک کی خدمت کی اور اسے ترقی کی معراج تک پہنچایا۔ وہ جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب خالق حقیقی سے جا ملے۔
سلطان قابوس کون تھے؟
سلطان قابوس بن سعید سلطنت عُمان کے آل ابو سعید خاندان کے آٹھویں فرمانروا تھے۔ آل سعید خاندان نے سنہ 1741ء کو امام احمد بن سعید کے دور میں سلطنت قائم کی۔ سلطان قابوس اس سلسلے کی آٹھویں کڑی سمجھے جاتے تھے۔
سلطان قابوس 18 نومبر 1940ء کو ظفار گونری کے صلالہ شہر میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم اومان ہی سے حاصل کی۔ سنہ 1960ء کو انہوں نے برطابوی شاہی ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں شمولیت اختیار کی۔ اس کے بعد مغربی جرمنی میں برطانوی پیادہ فوج میں کچھ عرصہ تربیت حاصل کی۔
سنہ 1964ء میں وطن واپسی کے بعد انہوں نے اسلامی شرعی علوم، اسلامی تہذیب اور سلطنت کی تاریخ کے شعبے میں تعلیم حاصل کی۔
سلطان قابوس نے 23 جولائی 1970ء کو اقتدار سنبھالا۔ اس دوران انہوں نے ملک میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کیں۔ ان کی سیاسی، اقتصادی، عسکری، سماجی اور ثقافتی اصلاحات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔
سماجی بہبود اور امن کے لیے علاقائی اور عالمی سطح پر ان کی خدمات پر انہیں کئی ایوارڈز بھی دئے گئے۔ سنہ 2007ء میں انہیں عالمی مفاہمتی مساعی کے اعتراف میں جواہر لعل نہرو ایوارڈ بھی دیا گیا جب کہ اس سے قبل سنہ 1998ء میں انہیں روسی بین الاقوامی اسمبلی کی طرف سے عالمی امن ایوارڈ جاری کیا تھا۔
انہیں سنہ 1971ء کو سعودی عرب کی طرف سے شاہ عبدالعزیز آل سعود ایوارڈ اور 2009ء میں کویت کے مبارک الکبیر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
-
عُمان کے سلطان قابوس بن سعید کی صحت مستحکم ، علاج جاری
عُمان (اومان) کے سلطان قابوس بن سعید کی حالت بہتر ہے۔ان کے طبّی علاج کا پروگرام جاری ہے۔ عُمانی سلطان کے دفتر نے منگل کے روز ایک بیان میں ان کی بہتر ... بين الاقوامى -
عُمان کے سلطان قابوس سے سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی ملاقات
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے عُمان (اومان) کے سلطان قابوس بن سعید سے مسقط میں شاہی محل بیت البرکہ میں سوموار کے روز ملاقات کی ... بين الاقوامى -
اومان : سلطان قابوس نے 2017ء کے میزانیے کی توثیق کردی
اومان کے سلطان قابوس بن سعید نے ایک فرمان کے ذریعے ریاست کے 2017ء کے سالانہ میزانیے کی توثیق کردی ہے۔ اومانی حکومت نے اتوار کے روز نئے سال کا میزانیہ ... بين الاقوامى